Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پرندوں کو دانہ ڈالنے والا ہر شخص ہمدرد نہیں ہوتا۔

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پرندوں کو دانہ ڈالنے والا ہر شخص ہمدرد نہیں ہوتا۔

    پرندوں کو دانہ ڈالنے والا ہر شخص ہمدرد نہیں ہوتا۔

    بہت سے لوگوں نے جال بچھا رکھا ہوتا ہے' مگر پرندہ اس بات کو سمجھتا نہیں' پھنس جاتا ہے۔ شکاری' پرندے کو پکڑ کر قید کرلیتا ہے' قفس میں ڈال دیتا ہے' تھوڑے سے پیسے کے لیے بیچ دیتا ہے، پرندہ اس دانہ ڈالنے والے کو ہمدرد سمجھا تھا' یہ ہی اس کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی' اس چند دانوں کی قیمت اس کی زندگی تھی ۔

    اسی طرح ' بہت سے مکار انسان ہیں، جو ہمدرد بن کر ' دوسرے کے قریب جاتے ہیں' جب انسان دوسرے شخص کو اپنا ہمدرد سمجھنے لگتا ہے اور اپنے دل کا سارا حال ' اپنی کمزوریاں' سب کچھ دوسرے کو بتا دیتا ہے ' تو پھر اسے جال نظر آتا ہے۔۔۔۔ دوسرے شخص کو اسی وقت کا انتطار ہوتا ہے ' وہ پاءوں پر جھوٹے جذبات کی زنجیر پہنا دیتا ہے' اس کے جسم کو نوچ لیتا ہے ' اس کی روح کو بیچ دیتا ہے۔

    آپ کے راز ' آپ کی نجی زندگی ، آپ کے علاوہ بہت کم لوگوں کے لیے اہم ہوتی ہے، رازداں بناتے ہوئے ' دوسرے شخص کو پہچان لیں کہ کہیں میرے راز ' کل کو میری کمزوری تو نہیں بن جائیں گے ۔

    آپ کو لطیفہ سناتا ہوں۔
    بلی شیر کی خالہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے ہی نہیں کہتے ' ایک بلی نے شیر کے بچے کی پرورش کی ' جب وہ بڑا ہوگیا تو اسے ایک دن شدید بھوک لگی ' وہ بلی کو ہی کھانے کے لیے بھاگا' بلی درخت پر چڑھ گئ ' شیر نے کہا تم نے درخت پر چڑھنا تو سکھایا ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلی بولی اسی لیے تو کہتے ہیں بلی شیر کی خالہ ہے ۔۔۔۔۔
    اس لیے خالہ کی طرح ' اپنے بچ نکلنے کے کچھ راستے بچا کر رکھئیے.
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X