Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بسم اللہ کے فضائل و برکات

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بسم اللہ کے فضائل و برکات

    بسم اللہ کے فضائل و برکات

    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بزرگ بسم اللہ کے فضائل و برکات بیان فرما رہے تھے۔ اتفاق سے ایک یہودی لڑکی بھی اس اجتماع میں موجود تھی۔ بسم اللہ شریف کے فضائل سن کر وہ اس قدر متاثر ہو ئی کہ مسلمان ہو گئی۔

    اب ہر وقت اس لڑکی کی زبان پر “ بسم اللہ الر حمٰن الرحیم“ کا وظیفہ جاری ہو گیا۔ وہ ہر وقت ، اٹھتے،بیٹھتے،سوتے،جاگتے،چلتے ، پھرتے، بسم اللہ شریف پڑھنے لگی اس وجہ سے اس کے یہودی ماں باپ بہت ناراض رہنے لگے اور اسے طرح طرح سے ستانے لگے۔ مگر لڑکی اپنی دھن میں مگن رہی آخرکار لڑکی کے گھر والوں نے اس کے قتل کا منصوبہ بنا لیا اور موقع تلاش کرنے لگے۔

    اس لڑکی کا باپ اس ملک کے بادشاہ کا وزیر تھا،بادشاہ کی مہر کی انگوٹھی اس کے پاس رہتی تھی ، ایک دن اس نے بادشاہ کی انگوٹھی اپنی لڑکی کو دی کہ اسے سنبھال کے رکھ لے ، لڑکی نے بسم اللہ شریف پڑھ کر انگوٹھی لے کر جیب میں ڈال لی، رات کو جب وہ لڑکی سو گئی تو اس کے باپ وزیر نے انگھوٹی اس کی جیب سے نکال کر دریا میں پھینک دی ۔

    اللہ عزوجل کی قدرت دیکھئے کہ ایک مچھلی نے وہ انگوٹھی نگل لی ، صبح کو ایک ماہی گیر نے جال ڈالا تو اتفاق سے وہی مچھلی جال میں پھنس گئی ، ماہی گیر نے وہ مچھلی لاکر وزیر صاحب کی خدمت میں پیش کردی ، وزیر صاحب نے مچھلی اپنے گھر لاکر لڑکی کو پکانے کے لیے دی ، لڑکی نے بسم اللہ شریف پڑھ کر مچھلی لی ، اور بسم اللہ شریف پڑھ کر اس کا پیٹ چاک کیا تو مچھلی کے پیٹ سے وہ انگوٹھی نکلی ، لڑکی نے بسم اللہ شریف پڑھ کر اسے جیب میں ڈال لیا ، اور مچھلی پکاکر باپ کے سامنے کردی ، کھانا کھانے کے بعد لڑکی کا باپ بادشاہ کے دربار میں جانے لگا، تو منصوبے کے مطابق اس نے لڑکی سے انگوٹھی مانگی لڑکی نے بسم اللہ شریف پڑھ کر انگوٹھی جیب سے نکال کر دے دی ، باپ انگوٹھی دیکھ کر حیران و پریشان ہوگیا ، اس طرح لڑکی کے قتل کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا، اوربسم اللہ شریف کی برکت سے لڑکی کی جان بچ گئی ۔

    بسم اللہ شریف کی برکت سے دشمن سے حفاظت ہوتی ہے اور اللہ تعالٰی کی رحمت سایہ کرتی ہے لہٰذا ہمیں ہر جائز اور نیک کام سے پہلےبسم اللہ شریف پڑھ لینی چاہیئے-

Working...
X