Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

حالم ناول - Haalim Novel

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • حالم ناول - Haalim Novel


    pegham activity thread
    Haalim Novel Quotes
    حالم ناول


    ’’ذہنی غلامی ؟ وہ کیا ہوتی ہے ؟کسی انسان سے اتنا ڈرنا یا اس سے اتنی محبت کرنا کہ اپنے ہر کام‘ ہر فیصلے کو کرنے سے پہلے اس کا متوقع ردِ عمل سوچنا...یہ غلامی ہے میرے دوست اور یہ تم سب.......کی عادت ہے ۔ تم سب ذہنی غلام ہو ۔‘‘
    ’’تو کیا کریں؟ آقا کے غلام ہیں۔ حکم نہ مانیں تو ڈر لگتا ہے کہ سزا ملے گی ۔‘‘
    ’’مسلمان ہو کیا تم ‘ ہاں؟ پھر کیوں بھول جاتے ہو کہ مسلمان کسی سے نہیں ڈرتا کیونکہ وہ صرف الله سے ڈرتا ہے ۔‘‘
    ’’الله سے ہم بھی ڈرتے ہیں‘ مگر ہمارا مالک ....‘‘
    ’’میرے بھائی ‘ صرف الله سے ڈرنے کی عادت ڈالو۔ تمہارا مالک کیا‘ دنیا کا کوئی انسان تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اگر تم الله سے مدد مانگو تو ۔جسمانی غلامی تمہاری مجبوری ہے ‘ مگر خدارا ذہن کو تو آزاد رکھو ۔ہمارے رسول الله ﷺ نے ہمیں آزاد انسان بننا سکھایا تھا ۔ ہم کیوں وہ سب بھول گئے ہیں۔‘‘
    ’’میں جانتا ہوں تم لوگ پریشان ہو ‘ اکیلے ہو ‘ تمہیں اغوا کر کے یہاں لایا گیا ہے اور غلام بنایا گیا ہے مگر تمہیں اس حالت میں ڈالنے والا صرف الله تعالیٰ ہے ۔ وہی انسان کو اکیلا کرتا ہے ۔ سارے رشتے ‘ دوست ‘ مددگار ‘ ایسے حالات بنا دیتا ہے کہ سب چھوڑ جاتے ہیں اور وہ سب سے انسان کو کاٹ کے کسی تنہا جزیرے پہ لے جاتا ہے ۔ جانتے ہو کیوں؟‘‘
    ’’کیونکہ محبت کرنے والے جب تک ہمارے اردگرد ہوتے ہیں‘ ان کی محبتوں کا شور ہمیں اپنے اندر نہیں جھانکنے دیتا ۔ کبھی کبھی اس شور کو ختم کرنا پڑتا ہے ۔ زبردستی ‘ جبراً۔ یہ تمہارا اور میرا الله ہے جو انسان کو اکیلا کر کے اس کو اس کے اندر جھانکنے کا موقع دیتا ہے ۔ تم اپنے مالک سے کیوں ڈرتے ہو؟ وہ تمہارا خدا نہیں ہے ۔ کوئی انسان کسی کی زندگی کا خدا نہیں ہوتا۔ خدا صرف ایک ہے ۔‘‘انگلی سے اوپر اشارہ کیا۔ نظریں ایک سے دوسرے تک جا رہی تھیں۔
    ’’اس خدا سے ڈرنا سیکھو۔ اس خدا کو پہچاننا سیکھو۔ وہی ہماری زندگیوں کے سارے فیصلے ہم سے کرواتا ہے ۔ وہی ہمیں خوشی دیتا ہے ‘ وہی غم دیتا ہے ۔ وہی ہنساتا ہے ‘ وہی رلاتا ہے ۔ الله تعالیٰ کے علاوہ کوئی ہمارے دل کو آرام نہیں پہنچا سکتا ۔‘‘
    ’’ہمارے رسول الله ﷺ کسی انسان سے نہیں ڈرتے تھے ۔ ہر انسان کو برابری کی نظر سے دیکھتے تھے کیونکہ الله نے ان کے سارے خوف دور کر دیے تھے ۔ یہ مشکل نہیں ہے ۔ تم لوگ بھی اپنے خوف دور کر سکتے ہو ۔ تم سب اچھے گھروں کے لوگ ہو جو اغوا کر کے جبراً ابو الخیر یا اس جیسے لوگوں کے غلام بنائے گئے ہو۔اپنے مالکوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا سیکھو ‘ ملاکہ کے لوگو! الله تعالیٰ کو ایسے لوگ نہیں پسند جو مظلوم بن کے ظلم کے سامنے پستے رہتے ہیں۔الله تعالیٰ کو ایسے لوگ پسند ہیں جو بھلے امیر ہوں یا غریب ‘ خوبصورت ہوں یا بد صورت ‘ مگر وہ صرف الله سے ڈریں اور درست چیز کے لئے کوشش کرتے رہیں۔الله کو کوشش کرنے والے پسند ہیں۔کیا تم لوگ اپنے لئے کوشش کرنے والے نہیں بننا چاہتے ؟‘‘

Working...
X