Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے



    بہارے پڑھ رہی تھی۔
    ’’اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا۔۔۔
    ان کے اعمال ایک چٹیل میدان میں سراب کی مانند ہیں۔
    پیاسا اس کو پانی سمجھتا ہے۔
    حتیٰ کہ جب وہ اس کے قریب آتا ہے تو اس کو کچھ بھی نہیں پاتا۔
    اور وہ وہاں اللہ کو پاتا ہے۔
    پھر اللہ اس کو اس کا پورا پورا حساب دیتا ہے۔
    اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے‘‘۔
    نیلا آسمان ان دیکھی مشغلوں سے روشن تھا۔ چاندی کی مشعلیں وہاں روشن نہیں تھیں، مگر وہاں روشنی تھی۔ نور تھا اوپر نور کے۔
    ’’یا ان کی مثال سمندر کے گہرے اندھیروں کی مانند ہے۔
    پھر اسے ایک لہر ڈھانپ لیتی ہے۔ اس کے اوپر ایک اور لہر۔ اس کے اوپر بادل۔ ان میں سے بعض کے اوپر بعض اندھیرے ہیں۔ اتنا اندھیرا کہ جب وہ شخص اپنا ہاتھ نکالتا ہے تو اسے بھی نہیں دیکھ پاتا۔
    اور جس کا نہیں بنایا اللہ نے کوئی نور۔
    تو نہیں ہے اس کے لیے کوئی نور!‘‘۔
    بہارے اپنا سبق ختم کر چکی تھی۔ دور مرمراکی لہریں کناروں پہ سر پٹخ پٹخ کر پلٹ رہی تھیں، واپس اپنے اندھیروں میں۔ کلاس کا وقت ختم ہوا تو سحر ٹوٹا۔ قندیلیں غائب ہو گئیں۔ صبح کی روشنی میں آسمان کے چراغ چھپ گئے۔

    جنت کے پتے
    Never stop learning
    because life never stop Teaching
Working...
X