Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

udaas naslain say iqtebaas

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • udaas naslain say iqtebaas





    "ہم جانتے ہیں کہ جتنے بھی انہماک اور لاپروائی اور صبر کے ساتھ انتظار کریں، جب موت آئے گی تو ہمیں پریشان کر دیگی، جیسے کہ ہر کسی کو کر دیتی ہے باوجود ساری باتوں کے ، جب یہ آتی ہے تو خوف زدہ کر دیتی ہے زندگی میں پہلی بار ہم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں

    ایک چمکیلی خوشگوار صبح کو اپنے پائیں باغ میں کھڑا خرگوشوں اور مرغیوں کو ناشتہ کھلا رہا ہوں پرانا کڑوا تمباکو پی رہا ہوں اور اپنے پوتے پوتیوں کو سبزے پر کھیلتے کودتے دیکھ رہا ہوں میری طبعیت میں ٹھہراؤ اور ربودگی آ چکی ہے اور میں سنبھل سنبھل کر اطمینان سے چلتا پھرتا ہوں نوجوان آدمی کام پر جاتے ہوئے پاس سے گزرتے ہیں اور جھک کر سلام کرتے ہیں

    "قابل عزت بزرگ سلیقے سے بسر کی ہوئی زندگی" وہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں پھر سامنے ایک اور چلا آتا ہے ایک سفید سر والا دانا شخص، چھڑی کے سہارے اپنے اپ کو سنبھالے، وقار اور اطمینان کے ساتھ چلتا ہوا نوجوان آدمی جھک کر سلام کرتے ہیں اور پہلی والی بات آپس میں دوہراتے ہیں وہ اخلاق سے مسکرا کر جواب دیتا ہے اور میرے سامنے آ کر چند منٹ کے لئے رک جاتا ہے ہم ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں اور موسم کے متعلق اظہار رائے کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی صحت کے متعلق پوچھ گچھ کرتے ہیں، پھر خاموش ہو جاتے ہیں اب کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے

    ساری باتیں اتنی غیر ضروری معلوم ہوتی ہیں خرگوشوں کا ناشتہ اور چمکدار موسم اور دو خوشنما، سجے سجاۓ بڈھے، خالی الذہن اور مطمئن، ایک دوسرے کے ڈھونگ کو جانتے ہوئے اور چھپائے ہوئے، بلا وجہ نادم اور خوش مزاج _______ پھر وہی بات کرنے کے انداز میں کھنکارتا ہے اور محض ہاتھ سے سلام کر کے چلا جاتا ہے میں پیچھے مڑ کر نہی دیکھتا لیکن میں جانتا ہوں اور ذہن کی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں نہایت سلیقے سے خالی کی ہوئی ایک زندگی، بے وجہ، بے جواز _____ جانتا ہوں کہ وہ مجھے دیکھ رہا ہے ہم دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے ہیں پر کبھی تسلیم نہیں کرتے .........!!"

    (عبداللہ حسین ____ "اداس نسلیں" سے اقتباس)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X