فتح و شکست
اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے نفس کو فتح کرنا بہت مشکل کام ہے ۔ لیکن اس سے بڑی بھی اور کوئی حقیقت نہیں کہ اپنے نفس کے بجائے انسان اور کس شے کو فتح کر سکتا ہے ۔ ساتھ ساتھ یہ بھی سن لہ کہ جس نے اپنے نفس کو فتح کر لیا اس کے لیے باقی کی ساری چیزیں خودبخود مغلوب ہو گئیں ۔ اور یاد رکھو کہ اس دنیا میں بس ایک ہی فتح ہے اور ایک ہی شکست ۔ اپنے نفس سے اس کے ہاتھوں ہزیمت کھانا شکست ہے اور اپنے نفس پر اُسے کے ہاتھوں حکمرانی کرنا فتح ہے ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 علم فہم اور ہوش صفحہ 291
اشفاق احمد زاویہ 3 علم فہم اور ہوش صفحہ 291