Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دوئی محبت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دوئی محبت

    دوئی محبت


    عورت شادی سے پہلے یا بعد میں محبوب رکھنا چاہے تو چپ چاپ اس کی مورتی کی پوجا کر سکتی ہے۔ مرد ایک وقت میں دو محبوب رکھنا چاہے تو طوفان آ جاتا ہے۔ دوئی سے نکلے بغیر اس محبت نہیں مل سکتی۔ عورت اللہ میں ڈوبنا چاہے تو سارے پیاروں سمیت اس میں غرق ہو سکتی ہے، لیکن مرد کے لیے حکم دوسرا ہے۔ اللہ کے لیے مکان خالی کرنے کی شرط ہے، سارے رشتے، بت، نکال کر پھینکنا پڑتے ہیں حتٰی کہ مرشد کی شبیہ بھی خارج از خیال کر کے یکتائی سے رجوع کرنا ہوتا ہے۔ مرد کا سفر تنہائی کا سفر ہے، عورت کا سفر میلے میں گھومنے پھرنے، سیر کا علم ہے۔ دونوں اپنی اپنی ظرف بھر قیمت ادا کرتے ملے جاتے ہیں۔
    بانو قدسیہ کے ناول، حاصل گھاٹ سے اقتباس
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X