جس شخص نے آپ کا کوئی قصور کیا ہو ، اس کو فوراً معاف کر کے آزاد کر دیں ۔جب تک آپ اسے معاف نہیں کریں گے ، وہ قصور میں جکڑا رہے گا اور آزادی سے دور رہے گا ۔یاد رکھیے جکڑے ہوئے شخص پر شیطان فوری حملہ کرتا ہے ۔زندگی کے فیصلے کرنے کے لئے دماغ سے ضرور کام لیں جو خدا نے آپ کو دیا ہے ۔اسی طرح دل کے فیصلوں پر بھی عمل کریں وہ بھی آپ کو خدانےہی دیا ہے ۔معرفت کی معنیٰ ہیں کہ دنیا کی قدر دل کے اندر نہ ہو دنیا سے دل کو خالی رکھے ، اور بے ضرورت سامان جمع نہ کرے ۔اگر ساری زمین گناہوں سے بھر جائےتو توبہ سب کو مٹا دیتی ہے ۔ڈائنا مائیٹ ذرا سی ہوتی ہے لیکن بڑے پہاڑوں کو پھاڑ دیتی ہے۔
اشفاق احمد بابا صاحبا سے اقتباس