جب راز آشنا مل جاتا ہے، تو ہم حیرت میں گم ہو جاتے ھیں. حیرت میں گم ہونا ہی راز کے سراغ کا نقش اول ہے. حیرت میں گم ہونا اپنے آپ میں گم ہونا ہے. ، جو اپنے آپ میں گم ہو گیا ، اس نے اپنا راز دریافت کر لیا ، جس نے اپنا راز دریافت کر لیا ، اس نے راز دریافت کر لیا ، راز خود دریافت کیا جاتا ہے ، بتایا اور پوچھا نہیں جاتا. جس کو راز مل گیا ، اس نے زندگی میں موت اور موت میں زندگی کو دیکھ لیا.
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللّہ علیہ