’’میں نے زندگی میں بڑی طویل جدوجہد کی ہے اور اس جدوجہد میں سب سے بیکار چیز آنسوؤں کو پایا ہے۔ اگر کوئی دکھ آپ کے دل میں جاگزیں ہوگیا ہے تو سمجھیں یہ آنسو دکھوں کی فصل پر بارش کا کام دیں گے۔ اور اگر کوئی مسلہ ہو تو اتنا ڈھیر سارا رو لینے کے بعد آپ کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ وہ مسلہ جوں کا توں اپنی جگہ پر موجود ہے۔۔۔۔۔ تو جب یہ آنسو ہمارے کسی کام نہیں آ سکتے تو کیوں نہ ہم ان کی جگہ کچھ نیا سوچیں۔‘‘
(فاخرہ جبیں کے ناول ’’تراشتا ہے سفر‘‘ سے اقتباس)