محبت
پرندے کی پر اسرار خاموشی میں سے سلطان کی آواز ابھری۔۔
"یہ سارس کرین ہے۔۔یہ پرندہ کونج کے خاندان سے ہے،میں نے اس سے زیادہ باوفا اور محبت کرنے والے پرندے کا ذکر نہیں سنا،یہ پرندہ زندگی میں صرف ایک بار جوڑا بناتا ہے اور اگر اس کے نَر یا مادہ میں سے کوئی ایک پہلے مر جائے تو دوسرا اس کے مردہ جسم کو بھی چھوڑنے سے انکار کر دیتا ہے اور اپنی باقی ماندہ زندگی اس کے مردہ جسم کی رفاقت میں گذار دیتا ہے۔۔یہاں تک کہ وہ اس کی ہڈیوں سے بھی محبت کرتا رہتا ہے۔۔اور انکی جدائی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔۔"
ایک مغل شہنشاہ اس وقت سارس کرین کو دیکھ کر دنگ رہ گیا تھاجس نے
اپنے مردہ ساتھی کی ہڈیوں کو چھوڑ کر جانے سے انکار کر دیا تھا اور ان کو اپنے پروں میں سمیٹ کر بیٹھ گیا تھایہاں تک کہ کیڑوں نے اسکی چھاتی میں سوراخ کر دیئے تھے۔۔۔
مظہر السلام کے ناول"محبت، مردہ پھولوں کی سمفنی"سے اقتباس۔،۔،