اجزاء
املی کا گودا 4 کھانے کے چمچے
چینی 2 کھانے کے چمچے
پانی آدھی پیالی
پسا اور بھنا ہوا زیرہ 1 چائے کا چمچہ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچہ
برف حسب ضرورت
ترکیب
بلینڈر میں املی کا گودا، چینی اور پانی ڈال کر چند منٹ تک بلینڈ کریں۔ جب چینی حل ہو جائے تو اس میں زیرہ، کالا نمک اور برف ڈال کر یکجا کر لیں۔ املی کا مزیدار شربت گلاس میں نکالیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔