Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

قيمہ بريانی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • قيمہ بريانی

    قيمہ بريانی




    ضرُوری اجزاء
    چاول: ايک کِلو
    قيمہ:آدھا کِلو
    پياز:تين عدد(باريک چوپ کر ليں)
    ادرک لہسن کا پيسٹ:کھانے کے تين چمچ
    ٹماٹر:دوعدد
    نمک:حسبِ ذائقہ
    تيل:ايک پيالی
    دہي:ايک پيالی
    آلُو:تين عدد (گول قتلے کر ليں)
    ادرک،چاۓ کا ايک چمچہ (چوپ کر ليں)
    ہری مِرچ:چارعدد(باريک کاٹ ليں)
    ہرا دھنيا:ايک پيالي(باريک کٹا ہُوا)
    پودينہ:ايک پيالي(باريک کٹا ہُوا)
    انڈے:دو عدد (اُبلے ہُوۓ)
    سُرخ مِرچ پاؤڈر:حسبِ ذائقہ
    ہلدی پاؤڈر:چاۓ کا آدھا چمچہ
    گرم مسالا پاؤڈر:چاۓ کا آدھا چمچہ
    سفيدزيرہ پاؤڈر:چاۓ کا ايک چمچہ
    آلُو بُخارے:تين سے چارعدد
    زردہ رنگ:دوچُٹکی
    (چاۓ کے دوچمچ پانی ميں حل کر ليں)
    ترکيب:
    ايک ديگچی ميں تيل گرم کر کے پيازڈال ديں پياز کو سُنہرا ہونے تک تليں (تھوڑی سی تلی ہُوئ پياز نِکال کر الگ رکھ ليں)اِس کے بعد ٹماٹر،لہسن ،ادرک کا پيسٹ اور قيمہ ڈال کر پندرہ مِنٹ تک فرائ کريں اور قيمے کو اچھی طرح بُھون ليں دہی ميں تمام مسالا جات ڈال کر اچھی طرح مِلا ئيں اور قيمے ميں ڈال ديں دس مِنٹ تک مزيد پکائيں پھر ڈھکن ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر قيمہ گلا ليں ايک فرائِنگ پين ميں تھوڑا سا تيل گرم کر کے اِس ميں آلُوفرائ کر يں اِس ميں ادرک ،ہری مِرچ ،ہرا دھنيا بُھونيں اور چُولہے سے اُتار کر نِکا ل ليں چاولوں کو ايک کنی اُبال ليں ديگچی ميں ايک تہہ چاولوں کی اور ايک تہہ قيمہ اور فرائ کی ہُوئ پياز اور آلُو کے آميزے کی لگائيں سب سے آخِر ميں زردے کا رنگ ڈاليں پھر پودينہ ڈال کر ڈھانپ ديں اور پندرہ مِنٹ کے لِۓ دم پر لگا ديں مزيدار قيمہ بريانی تيار ہے سروِنگ ڈِش ميں نِکاليں اُبلے ہُوۓ انڈوں سے گارنش کريں اور دہی اور سلاد کے ساتھ پيش کريں
Working...
X