Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

منفی جذبات

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • منفی جذبات

    منفی جذبات



    منفی جذبات میں سب سے بڑا منفی جذبہ کبر ہے دوسروں کی تحقیرو تذلیل‘ دوسروں پر مسلط ہونا‘ ضد من مانی مقابلہ بازی تاکہ گردن اونچی رہے۔ دوسروں کو نیچا کرنا‘ دوسروں کے زوال پر خوش ہونا ترقی پر کڑھنا‘ اکڑنا اترانا‘ شیخی بازی‘ شک اور بدگمانی میں مبتلا رہنا‘ دوسروں کو کم تر سمجھنا‘ غیبت کرنا‘ گالیاں بکنا‘ انتقامی جذبات رکھنا‘ حد سے زیادہ غصہ کرنا‘ نعمتوں پر اکڑنا یا نعمتوں کو کم تر سمجھنا‘ دنیاوی اعتبار سے اپنے آپ کو گھٹیا سمجھنا‘ مال و دولت کی حرص اور تمنا میں گھلنا‘ عیب تلاش کرنا‘ دل میں نفرت رکھنا‘ حرام طریقوں سے جنسی لذت حاصل کرنا‘ جھوٹ بولنا‘ نشہ کرنا‘ دل کی ہر چاہت کو پورا کرنے کی کوشش کرنا‘ مادی اسباب کے حصول کی تمنا میں انتھک محنت کوشش کے بعد ناکام‘ مایوس اور ناامید ہوجانا‘ خود کو زیادہ چالاک سمجھدار سمجھنا وغیرہ جب کسی منفی جذبے میں شدت پیدا ہوتی ہے دماغ منتشر ہوجاتا ہے‘ ذہنی دبائو ‘ تنائو بہت بڑھ جاتا ہے۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں متاثر ہوجاتی ہیں‘ پریشانی کی وجہ سے نیند نہیں آتی‘ 50 فیصد بیماریاں ذہنی پریشانی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔
    جو لوگ سکون آور دوائیں استعمال کرتے ہیں وہ یقینا منفی احساسات وجذبات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بعض اوقات منفی جذبات کی وجہ سے شدید کمزوری پیدا ہوجاتی ہے پھر کمزوری کو دور کرنے کیلئے طاقت کی دوائیں استعمال کرنا ضروری ہیں۔
    منفی جذبات کا علاج مثبت جذبات ہیں‘ منفی ماحول کو ترک کردینا‘ منفی باتوں یا واقعات کا مثبت مطلب تعبیر کرنا ہے‘ منفی اثرات کو قبول نہ کرنا‘ اپنی طبیعت کو پوری کوشش کرکے مثبت انداز سے تعمیر کرنا‘ صبرشکر‘ تقدیر پر راضی رہنا‘ اللہ کے دین کی عطا‘ اس کی کرم فرمانیاں اس کی عنایتیں بے شمار ہیں‘ ہر حال میں پُرامید رہنا اور اس کی یاد میں لگے رہنا‘ بندگی کا مقتضی بھی ہے اور یہی ہماری سب پریشانیوں بے چینی اورغموں کا علاج بھی ہے۔
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
Working...
X