Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ پیادہ فوج ~~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ~~ پیادہ فوج ~~

    السلامُ علیکم ۔۔۔
    سلسلہٗ افواجِ پاکستان
    پیادہ فوج
    پیادہ فوج کو میدانِ جنگ کی ملکہ کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔ اس میں زیادہ تر جنگ جرنے والے
    نوجوان ہوتے ہیں ۔ ہماری پاکستانی افواج کی کئی رجمنٹیں ہیں ۔
    قیامِ پاکستان کے بعد پُرانی پہلی پنجاب رجمنٹ ، آٹھویں پنجاب رجمنٹ ، بلوچ رجمنٹ ،
    فرنٹیئر فورس رجمنٹ , فرنٹیئر فورس رائلفز ، چودہویں ، پندرہویں اور سولہویں پنجاب رجمنٹوں کو پاکستان منتقل کردیا گیا۔
    اب کفایت شعاری اور کارکردگی کے پیشِ نظر ان رجمنٹوں کو تین گروپوں میں اَز سر نو منظم کیا گیا ہے
    اور ان کا نام پنجاب رجمنٹ ، بلوچ رجمنٹ اور فرنٹیئر رجمنٹ رکھا گیاہے ۔
    آزادی کے بعد مشرقی پاکستان میں بنگال رجمنٹ کے نام سے ایک نئی رجمنٹ بھی بنائی گئی ۔
    پیادہ فوج کی رجمنٹ ایک طرح کا خاندان ہوتی ہے ،
    جس میں کئی بٹلین ہوتی ہیں جو اس خاندان کا حصہ ہوتی ہے ۔
    سولہویں پنجاب رجمنٹ کا مطلب یہ ہے کہ وہ پنجاب رجمنٹ کی سولہویں بٹالین ہے ،
    اسی طرح نویں ، دسویں بلوچ رجمنٹ اور دسویں فرنٹیئر فورس کا مطلب بلوچ رجمنٹ کی نویں اور دسویں
    اور دسویں اور فرنٹیئر فورس کی دسویں بٹالین ہے۔۔
Working...
X