Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

    ایک نصیحت

    سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں


    السلام علیکم دوستو!کل کی بات ہے کہ ایک نوجوان خاتون جس کی ابھی ایک بیٹی ہی تھی۔اُس کا شوہر دو سال بعد پاکستان واپس آ رہا تھا۔لڑکی نے اپنے شوہر کو ایئر پورٹ سے رسیو کرنے کیلئے بہت مہندی لگائی میک اپ کرکے خوب بن سنور کے شام کو گاڑی میں روانہ ہوئی۔اپنی منزل سے پہنچنے سے پہلے دل میں خیال آیا کہ اُس کے بھائی کا گھر جو راستے میں پڑتا تھا اپنے بھائی کو بھی ساتھ لیتی جائے۔یہ سوچ کر اپنے بھائی کے گھر کی طرف چلی تو راستے میں اچانک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔لڑکی کا ایک بازو کٹ کر دور چا پڑا اور وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئی۔

    کیا سپنے دیکھے ہوں گے اُس لڑکی نے کیا کیا سوچ رہی ہوگی۔ اور اُدھر اس کا شوہر جو دو سال بعد وطن واپس آ رہا تھا اس کے کیا سپنے ہوں گے۔کیا اُنھوں نے یہ سوچا ہو گا کہ یوں اچانک وہ ایک دوسرے سے بچھڑ جایئں گے یقینا نہیں۔
    ایسے کئی واقعات ہمارے سامنے روزانہ رونما ہوتے ہیں لیکن ہم ٹس سے مس نہیں ہوتے ۔زرا سوچیں موت کے کتنے انوکھے روپ ہیں۔وہ تو ایک نہ ایک دن آ کر رہے گی۔البتہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ اگر موت اچانک آبھی جائے تو ہم نے آخرت کے لیے کیا کیا؟؟؟؟؟؟؟؟

    سچ کہا کسی شاعر نے

    آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
    سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

Working...
X