سال2009ء پاکستان فلم انڈسٹری یعنی لالی وڈ کے مستقبل کے حوالے سے سوالیہ نشان چھوڑ کر رخصت ہورہاہے اس سال بھی پاکستان فلم انڈسٹری کی کارکردگی متاثرکن نہ رہی اور مقامی طور پر فلمیں کم بننے کے سبب بھارتی فلم انڈسٹری یعنی بالی وڈ کی فلمیں باکس آفس پر چھائی رہیں۔
پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں فلم اور سینما عام آدمی کی تفریح کاسستا ترین ذریعہ ہے لیکن گزشتہ کئی سال سے زوال پذیر لالی وڈ2009ء کے دوران بھی نہ سنبھل سکی۔
سال2009ء کے دوران لالی وڈ اردو زبان کی صرف پانچ فلمیں ریلیزہوئیں جن میں طلب گار،بلیک کیٹ ،حسن پرست،کمپنی اورمیڈم ایکس شامل ہیں یہ تمام اوسط درجے کی فلمیں ثابت ہوئیں جوفلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں اس سال کے دوران پنجابی زبان کی6 اورپشتو زبان کی9فلمیں ریلیزکی گئیں جن میں بعض فلموں نے باکس آفس پر اوسط درجے کابزنس کیاجب کہ دیگر فلمیں فلاپ ثابت ہوئیں۔
پاکستانی پروڈکشنز میں کمی کے باعث سال2009ء میں بھی بھارتی فلمیں باکس آفس پرچھائی رہیں اور اس سال مجموعی طورپر بالی وڈ کی 34فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں جن میں راز، لک بائی چانس، بلوباربر،13بی، سلم ڈاگ ملینیئر،اک،آدیکھیں ذرا،8x10تصویر،تیرامیراکی رشتہ، نیویارک،کم بخت عشق، شاٹ کٹ، جشن، پارٹنر،لک،لوآج کل،کمینے، لائف پارٹنر، دل بولے،وانٹڈ،وٹس یوررشی،ویک اپ سیڈ،ڈونٹ ڈسٹرب، آل دی بیسٹ، میں اورمسزکھنہ،الہ دین،لندن ڈریمز،جیل،عجب پریم کہانی، تم ملے، دے دنادھن،راکٹ سنگھ اوررب نے بنادی جوڑی شامل ہے ان فلموں میں سے متعدد فلمیں سپرہٹ رہیں جب کہ بعض نے اوسط درجے کابزنس کیا۔
نئے سال 2010ء کے پہلے روز یعنی یکم جنوری کوبھی 2بھارتی فلموں اوتار اور تھری ایڈیٹس کی نمائش پاکستانی سینماگھروں میں کی جائے گی ۔