Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

    Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka at Dhaka, Mar 8, 2014

    Match scheduled to begin at 14:00 local time (08:00 GMT)

    Click image for larger version

Name:	pak vs sl.gif
Views:	1
Size:	78.4 KB
ID:	2491671

    Click image for larger version

Name:	final.gif
Views:	1
Size:	14.1 KB
ID:	2491672




    http://www.streamer247.com/star3.php
    Last edited by .; 8 March 2014, 09:49.
    Ya Allah! You are Al-Muhaymin, The Protector

  • #2
    Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

    best of luck to both the teams :thumbup:

    and best wishes for pakistan :--)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #3
      Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

      ​ڈھاکا: پاکستانی سونامی سری لنکا کو نیست ونابود کرنے کیلیے تیار ہے،دونوں ٹیموں کا ہفتے کو ایشیا کپ فائنل میں مقابلہ ہو گا، ان فارم شاہد آفریدی،احمد شہزاد اور عمر گل کی فٹنس میں بہتری آئی تاہم میچ میں شرکت کا فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائیگا۔
      کارکردگی میں عدم تسلسل کا خوف مینجمنٹ کیلیے پریشانی کا باعث ہے،گرین شرٹس کو تجربہ کار سنگا کارا پر قابو پانے کیلیے خاص حکمت عملی تیارکرنا ہوگی،ایونٹ میں اب تک بے دم نظر آنے والی پیس بیٹری کو بھی چارج ہونا پڑیگا،کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کی خدمات سے محروم رہ گئے تو ترکش میں کئی تیر اور بھی موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ہفتے کو میرپور میں ایشیا کپ کے فائنل میں مقابل ہونگی،افتتاحی میچ میں بھی یہی دونوں ٹیمیں مقابل تھیں جب گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان نے اس کے بعد افغانستان، بھارت اور بنگلہ دیش کو مات دے کر 13پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں رسائی حاصل کرلی، سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے بعد افغانستان، بھارت اور بنگلہ دیش کو ہرا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 17پوائنٹس لیے، شرجیل خان فٹ ہو گئے، اگر انھیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو صہیب مقصود کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے، اس صورت میں بیٹنگ آرڈر میں بھی معمولی رد وبدل ہوگا۔کپتان مصباح الحق اب تک ایونٹ میں صرف 78رنز ہی بنا پائے ہیں، انھیں افادیت ثابت کرنے کا ایک موقع اور ملے گا، دوسری طرف سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا 248 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں،کپتان اینجیلو میتھیوز کا بیٹ بھی پاکستان کے مقابل میچز میں رنز اگلتا رہا ہے، اس ایونٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہتر رہی۔ دونوں ٹیموں کے پاس خطرناک بولنگ اٹیک موجود ہے، سری لنکا کے اجنتھا مینڈس 9 وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے مشترکہ لیڈر جبکہ دوسرے نمبر پر 8 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے ٹاپ اسپنر سعید اجمل ہیں۔آئی لینڈر پیسر لسیتھ مالنگا نے ابتدائی میچ میں کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی سمیت 5 وکٹیں لیتے ہوئے گرین شرٹس کے فتح کی طرف بڑھتے قدم روک دیے تھے، گرین شرٹس بھی اب تک خاطر خواہ پرفارم نہ کرنے والی پیس بیٹری کو جنید خان کی شمولیت سے چارج کرنے کی کوشش کرینگے، ان کیلیے عبدالرحمان کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔پاکستانی فتح کی کنجی سمجھے جانے والے دونوں اہم کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور احمد شہزاد کی فٹنس بدستور مشکوک ہے، عمر گل کو بھی مسائل لاحق ہیں،آفریدی کی شمولیت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے منیجر ذاکر خان کاکہنا ہے کہ آفریدی کی فٹنس بحال کرنے کیلیے انھیں آرام دینے کے ساتھ فزیو رچرڈ بھی کام کررہے ہیں،صورتحال میں بہتری آرہی ہے، ہفتہ کو میچ سے قبل حتمی فیصلہ کرینگے، احمد شہزاد کے کندھے میں کھچاوٹ ہے،ان کی فٹنس بحال ہورہی ہے، عمر گل بھی تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، شرجیل خان 98 فیصد فٹ ہیں۔ ٹیم کیلیے فیصلہ کن معرکوں میں کمزور کھیل کی روایت اور کارکردگی میں عدم تسلسل کا خوف بھی پریشانی کا باعث ہوگا، کپتان مصباح الحق نے کہاکہ آفریدی جیسا بیٹسمین نہ صرف حریف پر گہرا اثر چھوڑتا بلکہ اپنی ٹیم کا مورال بلند کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔آل رائونڈر انجری کا شکار ہیں، ان کا ٹریٹمنٹ چل رہا ہے، پوری امید ہے کہ وہ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے،ان فارم بیٹسمین کی موجودگی ہمیشہ ٹیم کیلیے تقویت کا ذریعہ ہوتی ہے تاہم انجریز بھی کھیل کا حصہ ہیں، اگر کسی کو فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہ کرسکے تو بھی اسکواڈ میں دیگر ایسے کھلاڑی ہیں جو فوری طور پر ان کی جگہ پرفارم کرنے کیلیے تیار ہونگے، فواد عالم نے شرجیل کی جگہ شامل کیے جانے پر اپنا انتخاب درست ثابت کردیا،انھوں نے کہا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے،گذشتہ 2میچز میں فتوحات سے پلیئرز کا مورال بلند ہو گیا، مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کرینگے، مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکن بولرز خصوصاً مالنگا کو کھیلنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، پیسر کے خلاف یواے ای میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرچکے ہیں، ہم پر ان کا کوئی اضافی دبائو نہیں ہے، بیٹسمین پورے 50اوورز کھیل گئے تو کوئی بھی ہدف مشکل نہیں ہوگا۔ سری لنکن کپتان میتھیوز نے کہا کہ سنگاکارا کا فارم میں ہونا بہترین ہے لیکن ہمیں جیتنا ہے تو دیگر پلیئرز کو بھی بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی۔


      Comment


      • #4
        Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

        ​لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے فیلڈنگ میں جان لڑانے کا مشورہ دے دیا، دوسری جانب باسط علی نے کہا کہ لسیتھ مالنگا کو احتیاط سے کھیلنا ہوگا۔
        تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑیوںکو گذشتہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں لینا چاہیے، آئی لینڈرز کے ہاتھوں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی، ہفتے کو ایک نئے عزم اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا،انھوں نے کہا کہ اکثر بڑے ایونٹس کے فائنلز میں پاکستان آئی لینڈرز پر حاوی ہوجاتا ہے، مصباح الحق اور مینجمنٹ بھرپور قوت سے ٹکرانے کی پالیسی بنائیں تو حریف ٹیم بیک فٹ پر آجائے گی۔ انھوں نے کہاکہ ایونٹ میں گرین شرٹس کی بولنگ اور بیٹنگ مجموعی طور پر اچھی رہی تاہم فیلڈنگ میں جان لڑائے بغیر بات نہیں بنے گی، اس شعبے میں کمزوری کی وجہ سے بولرز کے بھی حوصلے پست ہوسکتے ہیں۔سابق ٹیسٹ بیٹسمین باسط علی نے کہاکہ مالنگاکو مفت میں وکٹوں کا تحفہ دینے سے گریز کرنا ہوگا، خوامخواہ اننگز کمزور کرنے والے غلط اسٹروکس کھیلنے کے بجائے پارٹنر شپ بنانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، پاور پلے لینے کیلیے بھی زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، جب بھی کوئی اچھی شراکت بنے اور رنز بنانے کا موقع ہواس سہولت سے فائدہ اٹھالیا جائے، انھوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر اچھی بنیاد فراہم کردے تو شاہد آفریدی، عمر اکمل اور صہیب مقصود جیسے بیٹسمینوں کو پاور پلے کی ضرورت نہیں پڑتی، فیلڈرز جہاں بھی ہوں، تینوں رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ باسط علی کے مطابق سری لنکن لیفٹ ہینڈرز کو قابو کرنے کیلیے ہمارے بولرز اوور دی وکٹ آکر گیند پھینکیں تو اچھا رہے گا۔


        Comment


        • #5
          Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

          ​لاہور: پاکستان کو ایشیا کپ تیسری بار جیتنے کا موقع مل گیا، دوسری فائنلسٹ ٹیم سری لنکا پانچویں مرتبہ اعزاز پانے کیلیے بے تاب ہوگی، دونوں ٹیمیں2 بار ایونٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آ چکیں،ایک میں فتح نے گرین شرٹس کے قدم چومے، دوسرے میں آئی لینڈرز نے میدان مارلیا تھا۔
          تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ڈھاکا میں شیڈول فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم پانچویں بار ایشیا کپ پر قبضہ جمانے کی کوشش کریگی،دفاعی چیمپئن پاکستان تیسری مرتبہ حکمرانی کا تاج سر پر سجانے کا عزم رکھتا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں2بار آمنے سامنے آچکی ہیں، پہلا مقابلہ 6 اپریل 1986کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوا جس میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، بعد ازاں 7جون 2000کو بنگلہ دیش میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستا ن نے 39رنز سے فتح کے ساتھ پہلی مرتبہ ایشیائی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
          دونوں ٹیموں کے مابین دنیا کے مختلف کرکٹ گرائونڈ اور ٹورنامنٹس میں 12 فیصلہ کن معرکے ہوئے، ان میں پلڑا برابر رہا،گرین شرٹس 6بار سرخرو ہوئے اتنے ہی ٹائٹل آئی لینڈرز نے اپنے نام کیے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مجموعی طور پر ایشیا کپ کے 14ویں باہمی میچ میں مقابل ہونگی، اس سے قبل 13میچزمیں آئی لینڈرز نے 9 اور گرین شرٹس نے 4 میں کامیابی حاصل کی، مختلف گرائونڈز میں ہونے والے ون ڈے مقابلوں میں جیت کے تناسب سے پاکستا ن کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں میں اب تک 138میچز کھیلے گئے جس میں گرین شرٹس نے 80اور آئی لینڈرز نے 53 میں فتح پائی، ایک مقابلہ ٹائی ہوا جبکہ 4کا نتیجہ نہیں نکل سکا، بنگلہ دیش کی سرزمین پر 5 باہمی میچز میں پاکستان نے 3اور سری لنکا نے 2جیتے ہیں


          Comment


          • #6
            Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

            اچھی خبر یہ ہے کہ آفریدی کھیل رہے ہیں


            Comment


            • #7
              Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

              ایشیا پیالے میں آج تک پاکستان اور سری لنکا تیرہ مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آئے ہیں
              فتح نے نو بار سری لنکا کے قدم چومے ہیں اور چار مرتبہ پاکستان کا سر چوما ہے


              Comment


              • #8
                Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

                پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے


                Comment


                • #9
                  Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

                  پاکستان نے اپنے دستے میں دو تبدیلیاں کی ہیں


                  Comment


                  • #10
                    Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

                    شرجیل خان اور جنید خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے


                    Comment


                    • #11
                      Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

                      صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی ولد صاحبزادہ محمد عبدالرحمن خان آفریدی المعروف گرجتا گرجتا آفریدی کھیل رہے ہیں


                      Comment


                      • #12
                        Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

                        سری لنکا نے مینڈس کی بجائے سرنگا لکمل شامل ہوئے ہیں


                        Comment


                        • #13
                          Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

                          Thanxx for updating :manicure:

                          :sports1:
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment


                          • #14
                            Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

                            پاکستان نے آج تک دو ایشیائی پیالے جیتے ہیں اور دونوں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے تھے
                            ایک سن دو ہزار میں جیتا اور دوسرا دو ہزار بارہ میں جیتا تھا
                            بھارت نے پانچ بار ایشائی پیالے میں چائے پی ہے


                            Comment


                            • #15
                              Re: Asia Cup, Final: Pakistan v Sri Lanka

                              پاکستان نے دونوں پیالے اسی سٹیڈیم میں جیتے ہیں


                              Comment

                              Working...
                              X