ویسٹ انڈیز: کرکٹ لیجنڈ برائن لاراکاکہنا ہےکہ انہیں پاکستان میں نمائشی میچ کھیلنے کےلئے 15لاکھ ڈالرزکی پیشکش کی گئی لیکن میں نے انکارکردیا۔
ویسٹ انڈین اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے برائن لارا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی میچ کرانےوالی انتظامیہ نے بھاری معاوضے کی پیشکش کی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اورآئی سی سی کے دلچسپی نہ لینے پرانہوں نے کھیلنے سےانکارکردیا۔
برائن لارا کاکہنا ہے کہ باقاعدہ منظوری نہ ہونےسےایونٹ میں شرکت سےکرکٹ کی دنیا کوایک اچھا پیغام نہیں پہنچ سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے کرکٹرزابھی پاکستان کوکرکٹ کے لئے محفوظ جگہ نہیں سمجھتے ہیں۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتےآئی سی سی کےممبر ملکوں کی ٹیموں کوفوری طورپرپاکستان لانے کےلئے یہ میچزمعاون ثابت ہوسکتے ہیں۔