Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پی سی بی کا سعید اجمل کو عمدہ کارکردگی پرایوارڈ دینے کا اعلان

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پی سی بی کا سعید اجمل کو عمدہ کارکردگی پرایوارڈ دینے کا اعلان

    آئی سی سی کی جانب سے ’’پلیئرآف دی ایئرایوارڈ‘‘ کے لئے نامزد نہ کئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا اسپن بولر سعید اجمل کوخصوصی ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ۔چیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے دبئی میں پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل دنیا کا نمبرایک بولر ہے اور پی سی بی اس کی صلاحیتوں سے پوری طرح واقف ہے۔انھوں نے سعید اجمل کو پی سی بی کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وطن واپسی پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔سعید اجمل نے 4 اگست 2011 سے 6 اگست 2012 کے درمیان ایک روزہ ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز میں 120 وکٹیں حاصل کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم اس کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سعید اجمل کو’’پلیئرآف دی ایئر‘‘کے لئے منتخب نہیں کیا۔چیرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اس ناانصافی پر آئی سی سی ایوارڈزکی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
    Allah
Working...
X