پاکستان جیسے حریف کو شکست دینا آسان نہیں تھا، مائیکل کلارک
شارجہ… آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے مشکل حریف کو شکست دینا آسان نہیں تھا۔ پاکستانی ٹیم ہر قسم کے حالات میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ انھیں اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے جنھوں نے مشکل ہدف حاصل کیا، جیت کا سہرا بیٹسمینوں کے سرجاتا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹرمائیکل ہسی نے کہا کہ میکس ویل نے دباوٴ کے وقت ان کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان جیسی دنیا کی بہترین اسپن بولنگ کے سامنے کھیلنا آسان نہیں تھا، پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے،امید ہے ٹی ٹوئنٹی میں سخت مقابلہ ہوگا۔