Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Yuvraj's Come Back..!!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Yuvraj's Come Back..!!

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹسمین یوراج سنگھ کو عالمی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے لیے بھارتی دستے میں شامل کیا گیا ہے۔یوارج سنگھ نے گزشتہ برس ایک روزہ میچوں کے عالمی کپ میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ نومبر میں وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔
    انہوں نے آخری مرتبہ نومبر دو ہزار گیارہ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد علاج کے لیے وہ امریکہ چلے گئے تھے۔
    عالمی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ سری لنکا میں اٹھارہ ستمبر سے سات اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔
    قومی سلیکٹروں نے یوراج سنگھ کی فٹنس رپورٹ کا باریکی سے جائزہ لینے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوراج ستمبر میں نیو زیلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی حصہ لیں گے۔
    اس سے قبل چیف سلیکٹر کے شریکانت نے یہ کہتے ہوئے کہ یوراج سنگھ ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے ہی ٹیم کو میچ جتانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس بات کا واضح اشارہ دیا تھا کہ فٹ ہونے کی صورت میں انہیں ٹیم میں واپس لانے میں دیر نہیں کی جائے گی۔
    ہندوستان میں یوراج کا علان کرنے والے ڈاکٹر نتیش روہتگی کا کہنا ہے کہ انہیں ’جس قسم کا کینسر تھا وہ کیمو تھیرپی سے کافی حد تک ٹھیک ہوجاتا ہے ۔۔۔ ہم بار بار سکین کرکے ان کی صحت کاجائزہ لیتے رہیں گے تاکہ کینسر واپس نہ آجائے۔ فی الحال دوائی پوری طرح بند ہے اور اس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔‘
    امریکہ میں علاج کے بعد یوراج نے وطن واپس لوٹ کر بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کی تھی اور انہوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں کچھ پرکٹس میچوں میں بھی حصہ لیا تھا۔
    عالمی چیمپئن شپ کے لیے آف سپنر ہربھجن سنگھ کو بھی ٹیم میں واپس لایاگیا ہے۔ وی وی ایس لکشمن بھی ٹیم میں شامل ہیں حالانکہ کہا جارہا تھا کہ خراب فارم کی وجہ ان کی جگہ کسی دوسرے نوجواب بیٹس مین کو دی جاسکتی ہے۔
    ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپئن شپ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے وہ یہ ہے: مہندر سنگھ دھونی( کپتان)، ویرندر سہواگ، گوتم گمبھیر، ورات کوہلی، روہت شرما، سریش رائنا، آر اشون، اشوک ڈنڈا، منوج تیواری، ظہیر خان، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان، پیوش چاولا، ہربھجن سنگھ اور ایل بالاجی۔

    Allah
Working...
X