Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پاکستان کرکٹ ٹیم۔۔ ایشیاء کی بادشاہ بن گئ®

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پاکستان کرکٹ ٹیم۔۔ ایشیاء کی بادشاہ بن گئ®


    ایشیاء کپ تمام ہوا۔ ایک انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو فائنل میں دو رنز سے شکست دے کر ایشیاء کپ جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں بھی زیادہ تر بنگال ٹائیگرز کا پلہ بھاری رہا لیکن بالاآخر پاکستان نے اپنے مضبوط اعصاب کو بروئے کار لاتے ہوئے بنگلہ دیش سے فتح چھین لی۔ بلاشبہ پاکستان کرکٹ کے لئے یہ ایک شاندار کامیابی ہے۔ میچ میں کئی بار اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے۔ ایک موقع پر بنگلہ دیش کی کامیابی یقینی دکھائی دے رہی تھی لیکن مصباح نے اس موقع پر عمدہ کپتانی کرکے دباؤ بڑھا کر مخالف ٹیم کو غلطیوں پر مجبور کردیا۔ شاید بنگلہ دیش کی ٹیم آخری اوور کا دباؤ برداشت نہ کر سکی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو یہ شاندار کامیابی مبارک ہو ۔ بوم بوم آفریدی نے ایک بار پھر پاکستان کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔ لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہی کہیں گے کہ کامیابی کی خوشی ضرور منائیں لیکن ان خامیوں کو ہرگز ہرگز نظرانداز نہ کریں جو اظہر من الشمس ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ ڈیوواٹمور یقینا ان خامیوں کو بھانپ چکے ہونگے اور ان خامیوں کو دور کرنے کی کوششیں کرینگے۔ بنگلہ دیش کی کارکردگی کو بھی سراہنا چاہئے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کارکردگی کے بعد اب بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری ٹیموں کے لئے ایک مضبوط حریف بن کر سامنے آئی ہے اور وہ کسی بھی ٹیم کو کہیں بھی ہرا سکتے ہیں۔ اسی ٹورنامنٹ میں انہوں نے بھارت اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست فاش اور پاکستان کو سخت مزاحمت دی۔ اب بنگلہ دیش کی ٹیم ایشیاء میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی ہم پلہ ٹیم کہلائے گی۔ بہرحال پاکستان ایشیاء کپ جیت کر کرکٹ ایشیاء کابادشاہ بن گیا۔
    آپ کے خیال میں اس میچ میں مصباح کی کپتانی کیسی رہی؟
    یونس خان نے ایک بار پھر عمدہ فیلڈنگ کر کے نقادوں کے منہ بند کر دئے لیکن بیٹنگ سوالیہ نشان رہی۔ کیا انہیں ون ڈے اسکواڈ میں رکھا جائے؟
    سرفراز احمد نے عمدہ وکٹ کیپنگ کے ساتھ شاندار بیٹنگ کر کے اپنی مستقل جگہ کا جواز دے دیا ہے کیا انہیں اب اسکواڈ کا مستقل حصہ بنا دیا جائے؟
    عمر گل کو اپنے دوسرے مستقل پارٹنر کی کمی محسوس ہو رہی ہے، موجودہ اسکواڈ میں کسے ڈراپ کر کے وہاب ریاض یا کسی اور بالرز کو موقع دیا جائے؟
    کیا اب وقت آ گیا ہے کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے الگ اسکواڈ اور الگ کپتان بنایا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیے جائیں؟
    کیا ڈومیسٹک کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ پروان چڑھانے کے لئے پاکستان پریمئیر لیگ کا انعقاد ناگزیر ہے؟
    آپ بھی تبصرہ کریں۔۔
    !!
Working...
X