Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

آفریدی سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز 

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • آفریدی سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز 

    اکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈرشاہد آفریدی دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں 352 چھکے لگانے والے سری لنکا کے جے سوریا کا ریکارڈ توڑا۔
    شاہد آفریدی نے یہ ریکارڈ شیخ زید اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں آج قائم کیا ۔ انہوں نے 353واں 28 ویں اوور کی تیسری بال پر چھکا جنوبی افریقا کے بالر جون بوتھاکو لگایا ۔ شاہدآفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 52 ، ون ڈے میں 279 اور ٹی ٹوئنٹی میں بائیس چھکے لگا رکھے ہیں ۔
    سری لنکا کے جے سوریا 352 چھکے لگا کر دوسرے ، ویسٹ انڈیز کے کپتان گریس گیل 265 کے ساتھ تیسرے ، بھارت کے گنگولی 247 کے ساتھ چوتھے اور بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر 246 چھکے لگا کر پانچویں نمبر پرہیں ۔
    یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہونے والے تیس سالہ شاہد خان آفریدی نے ستائیس ٹیسٹ میچوں میں پانچ سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنا ئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 48 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔
    وہ تین سو تین ون ڈے میچوں میں چھ مرتبہ سو کا اور تیس بار پچاس کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے اورانہوں نے چھ ہزار تین سو اکہتر رنز بنائے ۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کے 39 مقابلوں میں شرکت کی اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 630 رنز سمیٹنے میں کامیاب ہوئے۔
    ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی آفریدی کے نام ہے جو انہوں نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف صرف37 بالوں میں ایک سو دو رنز بنا کر حاصل کیا تھا ،اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور متعدد بار اپنی گیند بازی اور بلے بازی سے ٹیم کو فتح دلا چکے ہیں ۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "
Working...
X