پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورنگ باڈی کے رکن اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان انتخاب عالم نے بنگلہ دیش میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بد ترین شکست کا ذمہ دار ٹیم کے غیر ملکی کوچ جیف لاسن کو ٹھہرایا ہے۔
انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی ٹیم کی منصوبہ بندی انتہائی ناقص تھی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وکٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم کے ساتھ ایک باقائدہ سپنر نا بھیجنا بھی سلیکشن کمیٹی کا درست فیصلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں چار فاسٹ بالرز کو کھلانا بھی دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا۔
انتخاب عالم کے مطابق اس میچ کی وکٹ سست تھی اور ایسی وکٹ پر جب تیز گیند کروائی جائے تو بیٹسمین کی زبردست شارٹس کی صورت میں سزا ملتی ہے۔ انہوں نے جیف لاسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیف لاسن اپنے بالرز کو نہیں بتا سکے کہ انہیں کیسی گیندیں کروانی چاہیں۔
انتخاب عالم نے کہا کہ بنگلہ دیش اور زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں سے فتح حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں اور اس سے کوچ کی کارکردگی کو زبردست نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط ٹیم کے سامنے آتے ہی کوچ کی اہلیت کی قلعی کھل گئی۔
انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ان کی بھارت کے خلاف منصوبہ بندی سے ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس معاملے پر غور کرنا ہو گا کہ جیف لاسن ٹیم کے کوچ رہیں یا نہیں۔
جس وقت جیف لاسن کی بطور پاکستان کی ٹیم کے کوچ تقرری ہوئی تھی تو انتخاب عالم پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورنگ بورڈ کے رکن نہیں تھے۔اس وقت انہوں نے جیف لاسن کی تقرری پر تنقید کی تھی اور ڈیو واٹمور کو بہتر انتخاب کہا تھا لیکن اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ ہیں اور ان کی جیف لاسن پر تنقید کافی اہمیت رکھتی ہے۔