Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اذلان شاہ ہاکی :افتتاحی مقابلے میں آج پاکس

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اذلان شاہ ہاکی :افتتاحی مقابلے میں آج پاکس

    اسلام علیکم
    سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جمعرات سے اپوہ (ملائشیا) میں شروع ہو رہا ہے۔ مقابلے18 مئی تک جاری رہیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت سات ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم مقابلے میں شریک نہیں ہے جب کہ ہالینڈ اور جرمنی کی مضبوط ٹیمیں بھی اس مرتبہ ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہیں۔ پاکستان کی ٹیم فل بیک ذیشان اشرف کی قیادت میں ملائشیا پہنچ چکی ہے جو افتتاحی میچ ملائشیا سے جمعرات کو فلڈ لائٹس میں کھیلے گی۔ اپوہ میں راؤنڈ رابن کی بنیاد پرکھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے اور ملائشین وقت کے مطابق رات 8 بجے ملائشیا سے کھیلے گی۔ پہلے روز بھارت کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جب کہ ارجنٹائن کی ٹیم بلجیم سے ٹکرائے گی۔ ٹورنامنٹ میں شریک ساتویں ٹیم کینیڈا پہلے روز آرام کرے گی۔ پاکستان کی ٹیم روایتی حریف بھارت سے15 مئی کو قسمت آزمائے گی۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے بعد یورپ کے دورے پر روانہ ہوگی۔

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


Working...
X