Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ٹاپ ٹین بولر رینکنگ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ٹاپ ٹین بولر رینکنگ

    ٹاپ ٹین بولر رینکنگ:مرلی آوٹ،آفریدی ان

    کراچی: مرلی دھرن ایک دہائی بعد ون ڈے کرکٹ کی باولرز رینکنگ میں ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی نے دس بہترین بولروں میں جگہ بنالی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق سری لنکن اسپنرمتھایا مرلی دھرن دس سال میں پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین بالروں کی فہرست سے باہر ہوئے ۔ان کی پوزیشن گیارہویں ہوگئی ہے جبکہ پاکستانی بولر شاہد خان آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف پانچ میچوں میں بارہ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد دسویں پوزیشن بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    حالیہ سیریز میں چار سو اکیاون رنز کا عالمی ریکارڈ یافتہ مجموعہ اسکور کرنے والے سلمان بٹ نے اپنی پوزیشن کو تیس درجے بہتر کیا وہ ترپن سے تئیس ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ کی ٹیم رینکنگ میں پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کلین سوئیپ کرنے کے باوجود صرف ایک پوائنٹس ملا ہے پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں بدستور پانچویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ ایک سوستائیس پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


Working...
X