حیدرآباد دکن میں بدھ سے باغی انڈین کرکٹ لیگ کے زیر اہمتام ایک ٹونٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی جس میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ عالمی کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم شامل ہوگی۔
انڈین کرکٹ لیگ کی اس عالمی سیریز میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو وو میچ کھیلیں گی۔ سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی دو ٹیمیں پندرہ اپریل کو فائنل کھیلیں گی۔
ان میچوں میں برائن لارا، انضمام الحق اور لانس کلوزنر جیسے بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
لیکن اس سیریز کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ انڈین کرکٹ لیگ نے ٹونٹی ٹونٹی کی سیریز کا اعلان کرکے ہنگامہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آیا اور اپنی متوازی سیریز انڈین پریمئر لیگ کا اعلان کیا جو 18 اپریل سے شروع ہونے والی ہے۔ بورڈ نے ان کھلاڑیوں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے جو انڈین کرکٹ لیگ میں کھیل رہے ہیں۔
آئی سی ایل نے پہلے چھ شہروں کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ کرایا تھا جن میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی شامل تھے۔
نیو زیلینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کئینس عالمی الیون کے کپتان ہیں۔ انہوں نے بی بی سی کوبتایا کہ اگر آئی سی سی نے انڈین کرکٹ لیگ کے مقابلوں کو تسلیم نہیں کیا تو اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی۔