السلامُ علیکم
گزشتہ روز کم و بیش 100سے زائد افراد بے دین و بے ولد افراد کی بربریت کا نشانہ بن گئے
ٹی وی پر ایمبولینس اور فائیر برگیڈ کی گاڑیوں کی آواز کے علاوہ نہ کچھ دکھائی دے رہا تھا نہ کچھ سنائی
لمحہ بہ لمحہ فوت شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوا جارہا تھا
دل تھا کہ بے چین ہوا جارہا تھا
دماغ تھا کہ سُن ہوا جارہا تھا
آنکھیں تھیں کہ پتھرا رہی تھیں
اس دوران نیوز کاسٹر نے کہا کہ
وزیر داخلہ میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں
سکرین آدھی ہوگئی
ایک جانب چینخ و پکار کے مناظر تھے جو اب صرف مناظر رہ گئے تھے اُن کی آواز ختم کر دی گئی تھی
کیونکہ دوسری جانب وزیر داخلہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،زہن کہہ رہا تھا کہ وہی گھسی پٹی باتیں ہونگی ہم کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہمارے پاس ایسی رپورٹین ہیں کہ دہشت گردی ہونے والی ہے وغیرہ وغیرہ وغیرہ
لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیر داخلہ صاحب تو اس سے بھی کہیں بڑا کارنامہ انجام دئے ہوئے تھے ان کے پانچ منٹ کے میڈیا خطاب میں ڈھونڈے سےبھی ایک لفظ کوئٹہ کے بے آسرا عوام کی اشک شوئی کے لئے نہیں تھا۔اُن کا زور خطابت طاہر صاحب کے لانگ مارچ اور اس کے لئے فنڈنگ اور اسلام آباد کو ان "دہشت گردوں"کی پہنچ سے بچانے پر مبنی رہا
یا الہٰی شہید ہوجانے والوں کے درجات بلند فرما اُن کے لواحقین کو صبر عطا فرما
اور ہمیں ان بے حس لوگوں سے نجات عطا فرما آمین