Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

امید

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • امید

    امید


    یہ ملک اپنی زندگی کے سب سے زادہ نازک اور سنگین دور سے گزر رہا ہے جو حالات پیش اچکے ہیں وہ کبھی پیش نہ آئے تھے۔۔ھادثے اپنے جبڑے کھولے کھڑے ہیں کہ ان ک کچلیاں تک دکھائی دے رہی ہیں۔۔ایسے میں لازم ہے کہ ہم عصبنیت اور جذباتیت میں مبتلا نہ ہوں اور ہوش مندی اور حکمت سے کام لیں جو لوگ لوگوں کی رائے اور رویت پر اثر انداز ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ متانت اور معقولیت کی تلقین کریں اور حالات کا صحیح ادراک پیدا کرنے کا فرض انجام دیں۔۔



    افراد کو اپنے منافع۔ جماعتوں کو اپنی اغراض اورخاص طور پر رعائیت یافتہ طبقہ کو اپنے مفادات سے بلند ہو کر معاملات پر سوچنے اور فیصلہ کرنے کی سعی کرنی چاہیے۔۔مقبول باتوں سے زیادہ معقول باتیں کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔۔صورت حال ہم سے اب کچھ زیادہ ہی حقیقت پسندی کا مطالبہ کر رہی ہے اور اگر ہم نے اس مطالبے کو پورا نہ کیا و بری طرح زک اٹھائیں گے۔۔




    پرفساد نیتوں اور فتنہ انگیز نعروں نے ہمیں فضیحتوں اور ہالکتوں کے سوا کیا دیا ہے؟؟؟ سوچنے کی صلاھیت باقی ہے تو سوچو۔ سمجھنے کی سکت رہی ہے تو سمجھو۔۔تمہاری سرگزشت دنیا کی سب سے زیادہ عبرت ناک سرگزشتوں میں سے ایک ہے اور سب سے زیادہ عجیب واقعہ یہ ہے کہ یہ سرگزشت تم نے تاریخ کے صفحات پر اپنے ہی خون اور اپنی ہی خون چکاں انگلیوں سے رقم کی ہے۔



    اور سچ تو یہ ہے کہ ہمیں اپنے معاملات ک سنگینی کا پوری طرح اندازہ بھی نہیں ہے ہوتا تو بعض امور پہ ہمارا رویہ ذرا مختلف ہوتا۔۔۔خوش بخت ہیں وہ لوگ جو ٹھوکریں کھا کر اخر سنبھل جاتے خوش نصیب ہیں وہ گروہ جو بھٹکتے بھٹکتے اخر راہ پر اجاتے ہیں۔۔امید انسانوں کی سب سے بڑی پونجیی ہے۔۔۔۔یہ بہ مایگی کا آسرا اور بے نوائی کا سہارا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سو ہم نے بھی امید کا دامن تھاما ہے اس بات کی امید کہ ٹھوکریں کھانے والے اخر سنبھل جائیں گے اور بھٹکنے والے اخر راہ پر اجائیں گے۔۔



    :(
Working...
X