ملتان: خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ سناواں کی رہائشی خاتون نے ملتان کے نشتر اسپتال میں 4 بچوں کو جنم دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رخسانہ بی بی کو زچگی کے لئے ملتان اسپتال لایا گیا جہاں اس نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا جن میں 1 بیٹا اور تین بیٹیاں تھیں۔ خاتون کی دو سال قبل اسماعیل نامی شخص سے شادی ہوئی جو محنت مزدوری کرتا ہے۔ بچوں کی نانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انتہائی غریب لوگ ہیں حکومت بچوں کی پرورش کے لئے انکی امداد کرے۔