بالی ووڈ کے نوجوان سنگر سونو نگم نے ایک ہی گانے کو54 مختلف آوازوں اور لہجوں میں گانا گا کر ایک نیا اور منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جی ہاں انہوں نے یہ کمال کیا ہے فلم "تیس مار خان کا ٹائیٹل سانگ گاکر۔۔۔۔!!!
انہوں نے گانے میں نسوانی آواز تو نکالی ہے ہی مختلف لہجوں مثلاً عربی، فرینچ اور جاپانی لہجے میں اپنی آواز کا جادو جاگاکر سب کو دم بخود کردیا۔ اور تو اور سونو نے اکشے کمار کی آواز بھی کمال مہارت سے نکال کر سب کو چونکا دیا۔
دیگر لوگوں کی تو بات ہی کیا خود فلم کی ڈائریکٹر فرح خان تک دھوکا کھاگئیں اور آخر تک یہ سمجھتی رہیں کہ گانا اکشے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سونم واحد سنگر ہیں جنہوں نے اتنی ساری آوازوں میں کوئی گانا گایا ہے۔ سونو نگم کے مطابق فرح خان اس گانے کو گنیز بکس آف ورلڈ ریکارڈ کے لیئے بھیج رہی ہیں۔