Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ڈاکٹر قدیر کی نقل و حرکت پر پابندی ختم کرنے &#

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ڈاکٹر قدیر کی نقل و حرکت پر پابندی ختم کرنے &#

    لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کے روزپاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو آزاد شہر ی قرار دیتے ہوئے اُ ن کی نقل و حرکت پر پابندی ختم کردی ہے۔ ڈاکٹر خان نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کر رکھی تھی کہ حفاظتی پروٹوکول کے نام پر اُن کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندیاں ختم کی جائیں۔
    ڈاکٹر خان کے بارے میں عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ ایسے وقت سنایا ہے جب پاکستان میں جوہری دھماکے کرنے کی 12 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گا ہ کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں ڈاکٹر خان نے عدالتی فیصلے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگراس پر عمل درآمد نہ ہوا تو وہ دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔
    اُنھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں اور ان کا دہشت گردوں کے ہاتھو ں میں جانے کا کوئی امکان نہیں۔
    واضح رہے کہ ڈاکٹر خان نے 2004ء میں سرکاری ٹی وی پر اعتراف کیا تھا کہ اُنھوں نے ایران ،شمالی کوریا اور لیبیا کو حسا س ایٹمی سازوسامان اور راز کی فراہمی ذاتی حیثیت میں کی تھی۔ اُن کے اس اعتراف کے بعد اُس کے وقت کے فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کے حکم پر اُن کو سرکاری عہدے سے برطرف کر کے گھر میں نظربند کر دیا گیا تھا۔ تاہم اپنی نظر بندی کے خاتمے کے بعد اُنھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ اُنھوں نے سرکاری ٹی وی پر اپنا اعترافی بیان اُس وقت کے حکمران کے دباؤ میں دیا تھا۔
    ڈاکٹر خان کے بیان اورجوہری ٹیکنالوجی کے غیر قانونی پھیلاؤ میں ان کے کردار کے بعد سے عالمی طاقتیں پاکستان کے جوہری پروگرام پر ایسے خدشات کا اظہار کر چکی ہیں کہ ملک میں سر گرم شدت پسند عناصر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ان ہتھیاروں پر قبضہ کر سکتے ہیں۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "
Working...
X