ایک سال سے عرصے میں بدترین جنگ کے بعد اسرائیلی فوجی غزہ کی پٹی سے چلے گئے ہیں۔
عینی شاہدوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینک اور فوجی ہفتے کے روز غزہ سے نکل گئے ہیں۔
اسرائیلی فوجی حکام نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل میں ہفتے کے روز راکٹ فائر کیے، تاہم کوئی شخص اس میں زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ فوجی جمعے کے روز اس وقت غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے جب انہوں نے فلسطینیوں کو سرحد پر ایک بم نصب کرتے ہوئے دیکھا۔ اسرائیلی جنرل یاؤ گیلات نے کہا ہے کہ فوجی بم کو ناکارہ بنانے کے لیے غزہ میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے بعد فریقین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
حماس نے کہا ہے کہ جب اسرائیل فوج غزہ کے اندر 500 میٹر تک گھس آئی تب اس کے ارکان نے فائر کھولا۔ اس جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی اور کم از کم دو فلسطینی ہلاک ہو گئے۔