Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بالوں کے رنگ اور خواتین کے مزاج

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بالوں کے رنگ اور خواتین کے مزاج



    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سنہری یا سنہری مائل بالوں والی خواتین سرخ یا سرخی مائل بالوں والی خواتین سے نسبتاً زیادہ مسابقت پسند، جارح اور پختہ عزم ہوتی ہیں۔
    سائنسدانوں کی تحقیقی نتائج کے مطابق ہلکے رنگ کے بالوں والی خواتین چاہے ان کے بال قدرتاً ایسے ہوں یا وہ انہیں اس رنگ کا رنگنا پسند کرتی ہوں، جب اپنے راستے بنانے پر آتی ہیں تو جنگجویانہ فطرت پر اتر آتی ہیں۔
    نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی اس تحقیق سے اس بات پر بھی روشنی پڑتی ہے کہ اکثر سرکردہ خواتین کے بال سنہری یا سنہری مائل کیوں ہوتے ہیں۔
    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کی جانے والی اس تحقیق میں ایک سو چھپن طالبات نے حصہ لیا۔
    اس مطالعے کے دوران ایک تو یہ بات دیکھنے میں آئی کہ سنہرے بالوں والی طالبات زیادہ توجہ حاصل کرنے کی عادی ہوتی ہیں اور پھر یہ بھی کہ انہیں دوسرے زیادہ توجہ دیتے بھی ہیں۔
    محققین کا کہنا ہے کہ اس بات سے ان میں جو احساس پیدا ہوتا ہے وہ ان میں کسی معاملے پر اٹک جانے، بھڑ جانے پر یا جنگجویانہ طرز عمل پر اکساتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ کسی لڑکی کے بال سنہری ہوتے ہیں اتنا ہی زیادہ وہ خود کو خاص محسوس کرتی ہے اور اسی قدر وہ اپنے سماجی مقاصد حاصل کرنے میں زود رنج ہوتی ہیں۔
    یہاں تک کہ جو لڑکیاں اور خواتین اپنے بالوں کو رنگ سے سنہرا کرتی ہیں ان میں بھی آہستہ آہستہ یہ خصوصیات اور مزاج پیدا ہوتا جاتا ہے۔
    تاہم ایک اور اہم بات یہ ہے کہ سنہری بالوں والی لڑکیاں اور خواتین دوسرے رنگ کے بالوں والی لڑکیوں اور خواتین کے مقابلے میں آپس میں نسبتاً کم لڑتی ہیں اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ غالباً اس میں ان کے اس ڈر کا بھی حصہ ہوتا ہے کہ کہیں ان کی زیبائش خراب نہ ہو جائے۔
Working...
X