Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پی پی پی اور ایم کیو ایم میں اختلافات دور کر&#

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پی پی پی اور ایم کیو ایم میں اختلافات دور کر&#

    کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے جہاں شہر میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہورہی ہے وہاں ان واقعات سے مرکز اور صوبے میں حکمراں جماعت پیپلز پارٹی اور اس کی ایک اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ یعنی ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات میں بھی شدت آگئی ہے۔ اُدھر لیاری ٹاوٴن کے بعد حالیہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ آہستہ آہستہ شہر کے دیگر علاقوں تک پھیل رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے ہے اس لیے شہر میں امن و امان کو بہتر بنانے کی ذمہ داری بھی ان دونوں پر عائد ہوتی ہے۔
    واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ہفتے کو متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینٹ نے اپنی جماعت کی رابطہ کمیٹی سے انھیں پارلیمان میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا الزام ہے کہ لیاری گینگز جنھیں حکومت کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے، تسلسل کے ساتھ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ہدف بنا کر قتل کر رہے ہیں لیکن بار بار حکومت کی توجہ دلانے کے باوجود بھی صوبائی اور مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ہے۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "
Working...
X