لیاری ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز سے جاری کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک کم ازکم 15افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں کاروباری مراکز ہفتے کو تیسرے روز بھی بند رہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
رینجرز کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کے اہلکار متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں اور اب تک ٹارگٹ کلنگ کے شبے میں لیاری، گارڈن اور پاک کالونی کے علاقوں سے 69افراد کو گرفتار کیا ہے۔
دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ نے ہفتے کو کراچی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے شہر میں فوج طلب کرنے کے مطالبے پر کہا کہ صورتحال ابھی اتنی خراب نہیں کہ فوج طلب کی جائے۔ ان کے بقول فوج اس وقت بلائی جاتی ہے جب مقامی پولیس اور رینجرز ناکام ہوجائیں۔
رحمن ملک نے کہا کہ شہر میں مقیم تقریباً 20لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ ان کے بقول ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں یہ لوگ اورافغانی بھی ملوث ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اہداف کے خلاف کارروائی کے لیے رینجرز کو اختیارات دے دیے گئے ہیں جو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں سیاسی بنیادوں پر قتل کے واقعات گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ان ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور شہر میں موجود سیاسی جماعتیں اس کا الزام ایک دوسرے پر عائد کررہی ہیں۔