Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پاکستان: اقوامِ متحدہ کے عملے کی محفوظ مقا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پاکستان: اقوامِ متحدہ کے عملے کی محفوظ مقا

    اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے عملے کے کم سے کم 20 فیصد ارکان کو حفاظتی مسائل کی وجہ سے عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔

    عالمی ادارے کے ترجمان عشرت رضوی نے کہا ہے کہ عملے کے یہ ارکان یا تو ملک سے چلے جائیں یا پھر انہیں پاکستان کے اندر ہی زیادہ محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائے گا۔ اخباری اداروں نے رضوی اور پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے عملے کے ایک اور رُکن کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ منتقلی تقریباً چھ ماہ کے لیے ہوگی۔

    اس سال پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے کم سے کم 11 کارکن ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں وہ پانچ افراد بھی شامل ہیں جو اسلام آباد میں اکتوبر کے مہینے میں اقوامِ متحدہ کے خوراک کے عالمی پروگرام کے ہیڈ کوارٹر پر بم کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "
Working...
X