ملک بھر میں جمعہ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 133واں یوم پیدائش منایا گیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
سرکاری سطح پر تقریبات کا آغازکراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی سے ہوا جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس جن میں خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیراعلیٰ اور گورنر کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔
ملک بھر میں ہونے والی تقریبات میں مقررین نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے تصور پاکستان کی مکمل تشکیل آئین کے مطابق ایک جمہوری ملک کی صورت میں ہی ممکن ہے۔