Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

آئی ایم ایف کی طرف سے 1.2ارب ڈالرز قرضے کی منظو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • آئی ایم ایف کی طرف سے 1.2ارب ڈالرز قرضے کی منظو

    بین الااقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرضے کی نئی قسط جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    یہ رقم پاکستان کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنے اور ادائیگیوں میں توازن کے لیے بین الااقوامی ادارے کی طرف سے گزشتہ سال منظور کیے گئے گیارہ اعشاریہ پینتیس (11.35) ارب ڈالرپر مشتمل قرضے کا حصہ ہے ۔
    واشنگٹن میں جاری ہونے والے ایک بیان میں بتا یا گیا ہے کہ ملک کی اقتصادی کارکردگی کا ایک حالیہ جائزہ لینے کے بعد عا لمی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے یہ نئی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    آئی ایم ایف قرضے کی کل رقم سے اب تک پاکستان کو مجموعی طور پر 6.54 ارب ڈالردے چکا ہے۔
    بدھ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق بجٹ میں خسارے کے اہداف حاصل نہ ہونے پر پاکستان نے عارضی چھوٹ کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیے گیا ۔
    بیان میں بین الااقوامی ادارے نے کہا ہے کہ مشکل سیاسی حالات اور امن امان کی خراب صورت حال کے باوجود پاکستان نے افراط زر میں کمی اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کی طرف نمایاں پیش رفت کی ہے۔ نومبر 2008ء میں افراط زر کی شرح 25 تھی جو آئی ایم ایف کے مطابق کم ہو کر 10.5فیصد ہوگئی ہے۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "
Working...
X