اب اشاروں کے ذریعے وڈیو گیم کھیلے
نیویارک : اب کمپیوٹر گیم کھیلنے کے لیے آپ کو ماؤس استعال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ مائیکروسافٹ ایسے تھری ڈی گیم تیار کر رہا ہے جو اشاروں اور آواز پر چلیں گے۔ ان خاص وڈیو گیمز کو کھیلنے کے لیے آپ کے ہاتھ سے کیا گیا ایک اشارہ ہی کافی ہوگا۔ مائیکروسافٹ کی وائس پریزیڈنٹ کا کہنا کہ ان جدید گیمز میں تمام حرکات اسکرین نیویگیشن سسٹم کے تحت آپ کی آواز اور اشارو ں پر کام کریں گے جو اپنی نوعیت کی منفرد ترین ایجاد ہوگی۔
Comment