دنیا بھر میں کمپیوٹر کے استعمال کو دوگنا کرنے کی کوشش میں کچھ ممالک میں مائیکروسافٹ کے سافٹ وئیرز صرف تین ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے۔
مائیکرو سافٹ 2015 تک مزید ایک بلین لوگوں کو کمپیوٹر سے متعارف کرانا چاہتی ہے۔
تین ڈالر کے مائیکرو سافٹ پیکج کی فروخت 2007 کے درمیان میں شروع کر دی جائے گی اور اس سستےسافٹ ویئر کو خریدنے کی حقدار وہی حکومتیں ہونگی جو اپنے سکولوں میں ایسے کمپیوٹر مفت فراہم کریں گی جن پر ونڈوز آپریٹنگ نظام چل سکتا ہو۔
سستے اورایسے اچھے لیپ ٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں ہیں جو خاص طور پر تعلیمی مقاصد کے لیے بنائے جا رہے ہیں اور اس موسم گرما میں لاکھوں لیپ ٹاپ ترقی پذیر ممالک میں پہنچنے شروع ہو جائیں گے۔
اس مہم کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو 100 ڈالر میں ایک کمپیوٹر فروخت کرنا ہے فی الحال اس کی قیمت ڈیڑھ سو ڈالر ہے۔ابھی جن ممالک کو کمپیوٹر فراہم کیے جائیں گے ان میں برازیل، ارجنٹائن، روانڈا ، نائجیریا اور لیبیا شامل ہیں۔
مائیکرو سافٹ کی اس سکیم کا افتتاح بل گیٹس نے بیجنگ میں کیا۔ اس سکیم کا مقصد دنیا میں ڈیجیٹل فرق کو دور کرنا ہے اور کمپیوٹر کے فوائد دنیا کے ان لوگوں تک پہنچانا ہے جو ابھی تک اس سے محروم ہیں۔