:bdycake:
Originally posted by فاروق سعید قریشی View Post


بھائی اسلم 1981۔۔۔ تیرا جواب نہیں، اتنی خوبصورت اور اسٹائیلش پریزنٹیشن کیا بات ہے۔ (پھٹے چک دیتے نے تئوں یار) لے پھر تیری نظر۔ پیغام کی سالگرہ کے موقعہ پر۔۔ وہ کیا کہتے ہیں ۔سچی یاری سب پر بھاری۔۔۔۔۔۔ ٹاک شاک والی نہیں ۔۔۔۔ ہم دونوں والی۔۔۔۔؛

آؤ! پھر روشنی کی بات کریں
غم بھلادیں، خوشی کی بات کریں

روشنی بخش دیں فضاؤں کو
چاند اور چاندنی کی بات کریں

دل کا کُملانا، بھول چائیں ہم
روح کی، تازگی کی بات کرین

تیرہ بختوں کو روشنی دیکر
غمزدوں سے خوشی کی بات کریں

ہم سے جو دشمنی کی بات کرے
اس سے ہم دوستی کی بات کریں

آدمیّت سے پیار کرتے رہیں
جنگ میں آشتی کی بات کریں

فکرِ فردا کا بھی خیال رہے
حال کی بہتری کی بات کریں

مسندِ گل پہ بیٹھ کر گائیں
زیست کی نازکی کی پات کریں

سایہء بادہ و سُبو میں ہم
مستی و بے خودی کی بات کریں

نغمہ و شعر گُنگُنائیں ہم
راگ اور راگنی کی بات کریں

ایک دوجے کی جان بَن جائیں
اور پھر سرخوشی کی بات کریں

آؤ! شمعیں جلائیں چاہت کی
کیف و وارفتگی کی بات کریں

جو ہمیں پیار کی ضمانت دے
ایسی دیوانگی کی بات کریں

جو ہمیں قرب کی بشارت دے
ایسی ہم دوستی کی بات کریں

ڈوب جائیں خودی کے دریا میں
اور پھر بے خودی کی بات کریں

آؤ جاناں! قریب آجاؤ
تم سے اب دلگی کی بات کریں۔

ہدیہء محبت
منجانب: فاروق سعید قریشی ۔۔ پیغام کی سالگرہ پر تمام قابل احترام دوستوں کے نام۔
:bdycake::c1::c1: